ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب کے خراب مالی حالات،حج و عمرہ بھی زِد میں آگیا،نئے فیصلے پر عملدرآمد شروع

datetime 1  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب کے خراب مالی حالات،حج و عمرہ بھی زِد میں آگیا،نئے فیصلے پر عملدرآمد شروعجدہ ( این این آئی)سعودی عرب نے حج اور عمرہ سمیت اپنے ملک میں آنے والے افراد کے لیے ویزہ فیسوں میں اضافے کا اطلاق کر دیا۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف کی سربراہی میں قائم وزراکی کونسل نے اعلان کیا تھا کہ جو شخص دوسری بار حج کے لیے ویزے کا خواہشمند ہوگا اس سے 2 ہزار سعودی ریال لیے جائیں گے۔اس فیس کا اطلاق ان افراد پر بھی ہوگا جو دوسری بار عمرہ کرنے کے خواہشمند ہوں گے ۔تاہم پہلی دفعہ حج یا عمرہ کرنے پر ویزہ فیس نہیں لی جائے گی۔اسی طرح سعودی عرب میں ویسے ہی جانے کی صورت میں بھی ویزہ فیس کی مد میں دو ماہ کے ویزہ کی فیس میں 200 جبکہ تین ماہ کے ویزے کی فیس میں 300 ریال کا اضافہ کیا گیا ہے۔ان قیمتوں کا اطلاق آج 2 اکتوبر سے ہورہا ہے۔ویزہ فیسوں کی مد میں یہ اضافہ سعودی عرب کی جانب سے مالی خسارے کی وجہ سے کیا جارہا ہے جس میں تیل کی آمدنی میں کمی کے باعث اضافہ ہورہا ہے۔سعودی عرب 2020 ء تک مختلف مدوں میں ٹیکسوں کے ذریعے اضافی 100 ارب ڈالرز آمدنی حاصل کرنا چاہتی ہے۔سعودی حکومت نے چند روز پہلے کابینہ کے وزراء کی تنخواہوں میں 20 فیصد کمی اور دیگر مراعات میں بھی کٹوتی کا فیصلہ کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…