ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

بھارت کا جنگی جنون،روس ،چین اور ایران کے صبر کا پیمانہ لبریز،باضابطہ موقف جاری،پاکستان کی ایک اور فتح

datetime 1  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو/تہران/بیجنگ(این این آئی)روس ،چین اور ایران نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پراظہار تشویش کرتے ہوئے مشورہ دیاہے کہ دونوں ملک طاقت کے بجائے سیاسی اورسفارتی ذرائع استعما ل کرکے مسائل کا حل تلاش کریں، پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی خطے کے لیے نقصان دہ ہے،اس سے دہشت گردوں کو فائدہ ہورہاہے دونوں ممالک کوامن خراب کرنے والے اقدامات سے پرہیز کرناچاہئیے اورباہمی اختلافات براہ راست رابطوں سے حل کرناچاہئیے۔ سارک جنوبی ایشیا میں ترقی کا ایک اہم فورم ہے، امید ہے علاقائی ترقی اور امن کے لیے سارک اپنا کام کرتی رہے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر گہری نگاہ ہے اور پاکستان کا کشمیر پر موقف اہم اور سنجیدہ ہے۔چینی وزارت خارجہ نے مسئلہ کشمیر کو مشاورت اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زوردیااور امیدظاہرکی کہ پاکستان اور بھارت باہمی اختلافات کو بات چیت سے حل کرلیں گے۔ایک سوال پرترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ سارک جنوبی ایشیا میں ترقی کا ایک اہم فورم ہے، امید ہے علاقائی ترقی اور امن کے لیے سارک اپنا کام کرتی رہے گی۔ترجمان ایرانی وزارت خارجہ بہرام قاسمی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی خطے کے لیے نقصان دہ ہے،اس سے دہشت گردوں کو فائدہ ہورہاہے دونوں ممالک کوامن خراب کرنے والے اقدامات سے پرہیز کرناچاہئیے اورباہمی اختلافات براہ راست رابطوں سے حل کرناچاہئیے۔روسی وزارت خارجہ کے مطابق لائن آف کنٹرول پر پاک بھارت کشیدگی قابل تشویش ہے، دونوں ملک اختلافات کوبڑھاوادینے کے بجائے انہیں سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کریں، روس دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ کے حق میں ہے اورتوقع ہے پاکستان تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف موثراقدامات کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…