جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

’’یہ لاشیں ہمارے فوجیوں کی نہیں‘‘ بھارتی فوج کا خوف کے مارے برا حال اپنے ہی فوجیوں کی لاشیں لینے سے انکار

datetime 30  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی افواج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے 7 فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوجی پاکستان کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوئے۔ بھارتی فوجیوں کی لاشیں ابھی تک کنٹرول لائن کے قریب پڑی ہیں، جنہیں ابھی تک کوئی اٹھانے نہیں آیا ہے۔ بزدل بھارتی فوج ڈر رہی ہے کہ لاشیں اٹھانے کے لیے آنے والے بھی پاکستانی غیص و غضب کا شکار نہ بن جائیں۔دوسری جانب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور بھارتی وزیردفاع میں27 ستمبر کو رابطہ ہوا تھا۔ جان کربی کا کہنا تھا کہ جان کیری نے بھارت کوخبردارکیاتھاکہ کشیدگی میں اضافہ نہ کیاجائے۔لائن آف کنٹرول کی صورتحال سے مکمل طور پر آگاہ ہیں۔ خطے کودہشتگردی سے لا حق خطرے پرتشویش ہے۔ دہشتگرد گروہوں کیخلاف کارروائی پرزوردیتے رہیں گے اور انھی خطرات پر ہماری مستقل توجہ مرکوزہے۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے بھی لائن آف کنٹرول پر پاکستان اور بھارت کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک سے تحمل کی اپیل کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں اور اقوام متحدہ کا ملٹری آبزرور گروپ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں سے آگاہ ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…