اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کی بارڈر سیکیورٹی فورسز نے ساحلی شہر نجران کے قریب سے یمن سے حوثی باغیوں کی سعودی عرب میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی فورسز کے زمینی دستوں کے ساتھ اپاچی ہیلی کاپٹروں نے بھی حوثی باغیوں اور علی صالح ملیشیا کے عناصر کی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے کے آپریشن میں حصہ لیا۔خیال رہے کہ نجران کی سرحد سے دراندازی کی کوشش ایک ایسے وقت میں ناکام بنائی گئی ہے جب دوسری جانب جازان سے متصل سرحد پر قریبا حالات پرسکون ہیں۔ البتہ یمنی باغیوں کی طرف سے وقتا فوقتا سعودی عرب پر راکٹ حملے کیے جاتے ہیں جن میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ادھر یمن کے اندر سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز حوثی باغیوں اور ان کے حامی سابق مں حرف صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار ملیشیا نے تعز شہر کی مختلف کالونیوں اور التربہ شہر پر وحشیانہ گولہ باری کی ہے۔تعز اور الجوف گورنریوں میں یمن کی آئینی فوج اور اس کی حامی مزاحمتی ملیشیا کی باغیوں کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔#/