جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

مودی کے جنگ کی دھمکیوں کے بعد پاکستان کو حیرت انگیزمشورے ،مایا وتی نے آگ لگادی

datetime 25  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)مودی کے جنگ کی دھمکیوں کے بعد پاکستان کو حیرت انگیزمشورے ،مایا وتی نے آگ لگادی،بھارتی ریاست اتر پردیش کی سابق وزیر اعلی اور بہوجن سماج وادی پارٹی کی سربراہ مایا وتی نے وزیراعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں پاکستان کو مشورے دینے کے بجائے اپنی حکومت پر توجہ دینی چاہیے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مایا وتی نے نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارتی سرکار کو پاکستانی حکومت اور عوام کو غربت کے خاتمے اور تعلیم کے حوالے سے مشورے دینے کے بجائے اپنی حکومت کی کارکردگی پر توجہ دینی چاہیے ۔ نریندر مودی کے دور حکومت میں ملک میں کوئی ترقی نہیں ہوئی، مودی کو دوسروں کو مشورہ دینے کے بجائے خود احتسابی کرنی چاہیے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایک طرف پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر تنہا کرنے کی دھمکیاں دیں تو دوسری طرف پاکستان کو غربت کے خاتمے اور تعلیم کے میدان میں ترقی کے لئے کام کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

موضوعات:



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…