ریاض (این این آئی) سعودی عرب میں 12 لاکھ طلباء وطالبات کو ٹرانسپورٹ کی مفت سہولیات کی فراہمی کیلئے سکولوں کو 25000 بسیں فراہم کر دی گئیں ۔ سعودی وزارت تعلیم کے مطابق ان بسوں کو دیگر عملہ سمیت 28000 ڈرائیورز چلائینگے۔ سعودی حکام نے بتایا کہ سعودی سکولوں کے ئے ان بسوں کی فراہمی کے بعد مفت بس سروس سے مستفید ہونیوالے طلباء وطالبات کی تعداد 20 فیصد ہو جائیگی ۔ سعودی حکام نے بتیا کہ یہ بسیں زیادہ تر فائفہ نامی علاقہ میں فراہم کی گئی ہیں جہاں زیادہ تر والدین بچوں اور بچیوں کو سکول لانے یا سکول سے گھر لے جانے کے نجی اخرجات برداشت نہیں کر سکتے ۔