اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

شمالی کوریا کا پے در پے ایٹمی تجربات کے بعدایک اور خوفناک تجربہ۔۔ٹیسٹ کے فوری بعد ہی بڑا اعلان کر دیا

datetime 20  ستمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق مصنوعی سیارے کو لانچ کرنے کے لیے ایک نئے راکٹ انجن کا زمین پر ’کامیاب‘ تجربہ کیا ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ اْن نے سائنس دانوں اور انجینیئرز سے کہا ہے کہ وہ سیٹلائٹ کو جلد سے جلد لانچ کرنے کی تیاریاں کریں۔کے سی این اے کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ اْن نے خود اس تجربے کی نگرانی کی۔ شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق راکٹ انجن کے تجربے کی مدد سے ملک کے مختلف قسم کے مصنوعی سیارے خلا میں بھیجنے کی صلاحیتوں میں قابل ذکر اضافہ ہو گا۔ ماہرین کے مطابق شمالی کوریا آنے والے دنوں میں طویل فاصلے پر مار کرنے والا راکٹ کا تجربہ کر سکتا ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ جمعے کو شمالی کوریا نے ایک کامیاب جوہری تجربہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ اس کا پانچواں جوہری تجربہ ہے۔ دریں اثنا امریکہ اور چین نے شمالی کوریا کے پانچویں جوہری تجربے سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ میں تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔شمالی کوریا کی جانب سے رواں ماہ کے اوائل میں کیے جانے والے زیرِ زمین جوہری تجربے کے بارے میں خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ اب تک کیے جانے والے جوہری تجربات میں سب سے طاقتور تجربہ ہے۔ شمالی کوریا باقاعدگی سے اپنے جوہری اور میزائل پروگرامز کی ترقی کے بارے میں دعوے کرتا رہتا ہے تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس کے متعدد دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق کرنا ناممکن ہے۔خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے نا معلوم سفارت کاروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی اور چینی حکام نے شمالی کوریا پر اقوامِ متحدہ کی جانب سے ممکنہ پابندیوں کے حوالے سے بات چیت کی ہے ۔شمالی کوریا نے پانچویں مبینہ تجربے کے بعد امریکہ و جنوبی کوریا کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی ان پر حملہ کر سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…