جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

سعودی حکومت کا ویزہ پالیسی میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ

datetime 19  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض( مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی حکومت کی جانب سے سات مختلف سروسز پر دی گئی سبسڈی واپس لئے جانے اوردو اکتوبر سے شروع ہونے والے نئے ہجری سال کے آغاز پر نئی ویزہ پالیسی کے نفاذ کا امکان ہے۔سعودی حکومت نے سات مختلف سروسز پر پچاس فیصد سبسڈی دے رکھی ہے جس کا اطلاق تین سال قبل کابینہ کی منظوری کے بعد ہوا تھا۔ عرب میڈیا کے مطابق جن سروسز پر سسبڈی(رعایت) ختم ہونے کا امکان ہے ان میں پاسپورٹ، کار ڈرائیونگ لائسنس، کار کی ملکیت کی تبدیلی،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر جرمانے اور اقامہ کی تجدید شامل ہیں۔
رواں سال اگست میں سعودی کابینہ نے ان میونسپل سروسز پر فیس لاگو کرنے کی منظوری دی تھی،عملدرآمد کے لئے نوے روز کا وقت بھی دیا گیا تھا۔متعلقہ وزارت کو اس حوالے سے شیڈول تیار کرنے کی ہدایت بھی کی گئی تھی۔اسی ماہ سعودی حکومت نے ویزہ اور ٹریفک جرمانوں میں اضافے کا فیصلہ بھی کیا تھا۔ ملکی معیشت کو سہارا دینے کے لئے کئے گئے ان دونوں فیصلوں پر علمدرآمد کی صورت میں پاسپورٹ اور اقامہ کی تجدید مہنگی ہوجائے گی۔نئے قوانین کے تحت انٹری ویزہ فیس دوہزار ریال مختص کی گئی ہے تاہم پہلی بار عمرہ یا حج کے لئے آنے والے مستثنیٰ ہونگے۔چھ ماہ کے ملٹی پل انٹری ویزہ پر تین ہزار، بارہ ماہ کے ویزہ پر پانچ ہزار اوردوسال کے ملٹی پل انٹری ویزہ پر آٹھ ہزار سعودی ریال ادا کرنا ہونگے۔ ٹرانزٹ ویزہ فیس تین سو ریال ہوگی جبکہ چھ ماہ کے لئے ایگزٹ ری انٹری ویزہ پر چھ سو سعودی ریال ادا کرنا پڑیں گے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…