ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

شمالی کو ریا کی سب سے بڑا ایٹمی دھماکہ کرنے کی تیاریاں۔۔دنیا بھر میں ہلچل مچ گئی!!!

datetime 12  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کسی بھی وقت ایک اور جوہری دھماکہ کر سکتا ہے جو کہ اس کا چھٹا جوہری تجربہ ہو گا۔گزشتہ جمعے بھی شمالی کوریا نے کامیاب جوہری تجربے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ پانچواں جوہری تجربہ ہے۔ادھر امریکہ اور جنوبی کوریا سمیت عالمی برادری اس وقت شمالی کوریا کے ان اقدامات کا موثر جواب دینے پر غور کر رہی ہے۔جنوبی کوریا کی وزارت دفا ع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری دھماکے کی جائے وقوع پر ایک سرنگ ابھی استعمال نہیں ہوئی جس میں چھٹا دھماکہ کیا جا سکتا ہے۔شمالی کوریا کے حکام نے گزشتہ تجربے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتا یا کہ یہ جوہری تجربہ ایک جدید اور حال ہی میں تیار کیے گئے جوہری وار ہیڈ کا تھا او ر اس نے اب بیلسٹک راکٹوں پر جوہری ہتھیار نصب کرنے کی صلاحیت حاصل کر لی ہے۔جنوبی کور یا کا خیال ہے کہ یہ شمالی کور یا کا اب تک کا سب سے بڑا جوہر ی تجربہ ہے اور جنوبی کور یا کی فوج کا کہنا ہے کہ اس حالیہ تجربے کی شدت دس کلو ٹن تھی جو کہ گزشتہ تجربوں سکے دوگنی ہے۔کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ اگلا ہونے والا ایٹمی دھماکہ تاریخ کا سب سے بڑا ایٹمی تجربہ ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…