اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا کے سربراہ نے فوج کو جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں اضافہ کرنے کی ہدایت کردی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کم جونگ ان کا کہنا ہے کہ ملک میں جوہری ہتھیاروں کی تعداد بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے فوج کو ہدایت کی کہ جوہری ہتھیاروں کی تیاری جاری رکھی جائے۔دوسری جانب سربراہ شمالی کوریا نے مزید میزائل تجربات کی بھی ہدایت کی۔ ان کا یہ بیان تین بیلسٹک میزائلوں کیتازہ ترین تجربے کے بعد سامنے آیا ہے۔