اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خطے میں چودھراہٹ کا خواب دیکھنے والے بھارت کا جنگی جنون عروج پر ہے ، بھارت اب اپنی فوجی طاقت بڑھانے کے لیے عوام سے براہ راست پیسے لے گا ، مودی سرکار نے آرمی ویلفیئر فنڈ بیٹل کیسیولٹی کے نام سے اوپن اکاؤنٹ کھول دیا۔ بھارتی میڈیاکے مطابق مودی سرکار کی وزارت دفاع نے آرمی ویلفئیر فنڈ بیٹل کیسیولٹی کے نام سے اوپن اکاؤ نٹ کھولا ہے جس سے عوام کی جیبوں سے پیسے نکلوانا شروع کر دیئے ہیں۔ عوام سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ فوج کو طاقتور بنانے کے لیے اس اکانٹ میں پیسہ جمع کروائیں۔ مودی سرکار کا کہنا ہے کہ عوام غیر ضروری اشیا پر ہزاروں روپے لٹا دیتے ہیں۔ بھارت کا فوجی بجٹ پہلے ہی 2 لاکھ 58 ہزار کروڑ ہے جو پاکستان سے تقریبا سات گنا زیادہ ہے۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا کی حقائق پر مبنی رپورٹ نے بھارت سمیت خطے بھر میں تہلکہ مچا دیا۔ تفصیل کے مطابق بھارتی ٹی وی NDTV کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت میں دفاعی تجزیہ کارایشلے ٹیلس جنہیں پوری دنیا میں جانا مانا جاتا ہے انہوں نے ایک رپورٹ مرتب کی ہے جس میں ایک بار پھر یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت پاکستان اور چین سے کبھی بھی جنگ نہیں کر سکتا کیونکہ بھارت پاکستان کے مقابلے میں کہیں کمزور ہے۔ بھارتی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان نے بھارت کے معروف دفاعی تجزیہ کار پروفیسر بھکشی سے سوال کیا کہ لگاتار یہ کہا جا رہا ہے کہ ہم پاکستان کے مقابلے میں بہت پیچھے ہوتے جا رہے ہیں تو کیا یہ درست ہے کہ نہیں؟یا یہ صرف امریکہ نے اپنے ہتھیار بیچنے کیلئے رپورٹ بنائی ہے۔
میزبان کے سوال کے جواب میں سینئر بھارتی دفاعی تجزیہ نگار نے کہا کہ امریکہ پر ہتھیار بیچنے کا الزام لگانا اور بھارت کے دیگر عذر صرف ایک بہانہ ڈھونڈنے والی بات ہے ۔ اس میں کلی طور پر بالکل حقیقت ہے کہ پاکستان کے مقابلے میں بھارت بہت پیچھے چلا گیا ہے۔ پروفیسر بھکشی نے کہا کہ بھارتی چیف آف ایئر سٹاف اس بات کا برملا اقرار کر چکے ہیں کہ ہم پاکستان سے کسی صورت جنگ کرنے کے متحمل نہیں ۔پروفیسر بھکشی نے کہا کہ بھارت کے ایئر چیف مارشل نے جو سچ بولا وہ بھارت میں پہلی بار کسی نے سچ کہا ہے۔ پروفیسر بھکشی نے کہا کہ ہماری فوجی قوت اتنی گھمبیر ہے کہ ہم جنگ کر ہی نہیں سکتے۔ پروفیسر بھکشی نے کہا کہ بھارتی فضائیہ کے 44 سکواڈرن کم ہو کر صرف 32 رہ گئے ہیں جس میں مزید کمی آنے والی ہے۔ پروفیسر بھکشی نے کہا کہ بھارت ہمیشہ اسلحہ دوسروں سے خریدتا ہے جبکہ چین اور پاکستان ایک دوسرے کے ساتھ مل کر اسلحہ بنا رہے ہیں اور وہ ایک دوسرے کی بھرپور مدد کر رہے ہیں۔
بھارتی دفاعی تجزیہ نگار پروفیسر بھکشی نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ہم کوئی بھی ایئر کرافٹ نہیں بناتے، نہ ہم اس کا انجن بناتے بلکہ خریدتے ہیں ۔ ہم کوئی ایئر کرافٹ، مشین گن، انجن یا کوئی دوسری چیز بنانے کے قابل ہی نہیں۔پروفیسر بھکشی نے کہا کہ صرف ایئر فورس ہی پاکستان سے اس مقابلے میں پیچھے نہیں بلکہ آرمی اور نیوی میں بھی یہی حال ہے۔ پروفیسر بھکشی نے کہا کہ پاکستان کے مقابلے میں بھارت کے کمزور ہونے کی جو باتیں نکل چلی ہیں یہ بالکل درست ہیں اور ان کو انتہائی سنجیدگی سے لینا ہوگا۔ پروفیسر بھکشی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بھارت کو دفاع میں خود کفیل ہونے کی ضرورت ہے لیکن وہ اسی وقت ممکن ہے جب آپ کا کوئی پروگرام ہوگا۔ بھارت کا تو کوئی پروگرام ہی نہیں کہ وہ خود کفیل ہو جائے اور نہ ہی ہمارے پاس کوئی ٹیکنالوجی ہے۔ بھارتی ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا گیا کہ 2025 ء تک چین پاکستان کی مدد سے بنائے گئے 300 سے 400 جنگی جہاز بھارت کے کسی بھی حصے میں اتارنے کے قابل ہو جائیگا۔پروفیسر بھکشی نے NDTV کے پروگرام میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آج تک کوئی بھی جہاز نہیں بنایا، ہم نے جو کچھ بنایا بھی ہے وہ ادھر اُدھر سے پکڑا کر بنایا ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی دفاعی تجزیہ نگار پروفیسر بھکشی کے تہلکہ خیز انکشافات سے بھارتی سورماؤں کو سانپ سونگھ گیا ہے۔
نریندر مودی نے فوج ’پالنے‘ کیلئے عوام سے بھیک مانگنا شروع کر دی عوام کی جیبوں سے پیسہ کیسے نکالا جا رہا ہے؟حیران کن تفصیلات
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
2025 میں پاکستانی انٹرنیٹ صارفین نے گوگل پر سب سے زیادہ کیا تلاش کیا؟ گوگل نے سالانہ رپورٹ جاری کردی
-
ایزی پیسہ کا بڑا سرپرائز،صارفین کے لیے ناقابل یقین سہولت
-
بابا وانگا کی 2026 کیلئے کی جانیوالی بڑی پیشگوئیاں
-
امریکا نے بھارت سے فاصلہ کیوں بڑھایا؟ فنانشل ٹائمز کی چونکا دینے والی رپورٹ
-
2026 میں سولر پینلز کی قیمتوں با رے اہم خبر
-
نجی ہاؤسنگ سکیم کا بڑا اسکینڈل،دستاویزات جعلی،عوام پریشان
-
پنجاب حکومت نے 9سرکاری محکمے ختم کردیئے،نوٹیفکیشن جاری
-
راولپنڈی، غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون کو قطر سے پاکستان لا کر قتل کر دیا گیا
-
ہونڈا نے سوک کے نئے ماڈلز کی تعارفی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
سال کے پہلے دن سونا سستا، قیمتوں میں اچانک بڑی کمی
-
سابق سربراہ پاک فضائیہ ائیر مارشل نور خان کی بیٹی ٹریفک حادثے میں جاں بحق
-
وفاقی آئینی عدالت کا سپریم کورٹ کو پہلا حکم جاری
-
سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے حکومت کا بڑا فیصلہ
-
ملکی کی تاریخ میں پہلی بار ناقابل برآمد گرے گورال کا شکار















































