اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام نے ضیاع سے سختی سے منع کیا ہے لیکن مسلمان ملک متحدہ عرب امارات میں ہر سال 400ارب روپے کاکھانا ضائع کردیا جاتا ہے۔عریبین بزنس کی ویب سائٹ نے ایمرٹس اینوارنمنٹ گروپ کے بانی حبیبہ المراشی کے حوالے سے لکھا ہے کہ یو اے ای میں ہر سال 30لاکھ ٹن سے زائد کھانا ضائع ہوجاتا ہے۔اس نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ پکائے گئے کھانے کی مقدار کم کردیں تاکہ ہرسال400ارب روپے ضائع ہوجانے والے کھانے کو بچایا جاسکے۔’’صرف 2014ء میں ہم نے 100ارب ڈالر کے کھانے کی اشیاء4 درآمد کیں اور یہ درآمد2020ء میں 400ارب ڈالر تک جاپہنچے گی۔‘‘گلف نیوز کا کہنا ہے کہ بنائے جانے والے ایک تہائی کھانے کو ضائع کردیا جاتا ہے۔