اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

بھارت نے حدیں پارکرلیں،خطے کا ٹھیکیدار بن گیا،پاکستان سے پہلی بار نیا مطالبہ کرڈالا

datetime 25  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق نئی دہلی نے اسلام آباد کو بتادیا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ صرف بھارت میں ہونے والی دہشتگردی نہیں بلکہ خطے کے دیگر ممالک میں ہونے والی دہشتگردی پر بھی بات کرنا چاہتا ہے۔اخبار کا کہنا ہے کہ یہ پہلی بار ہے جب بھارت نے اپنے ملک میں ہونے والی دہشتگردی کے علاوہ بھی پاکستان سے مذاکرات کی بات کی ہے۔رپورٹ کے مطابق انڈیا کی جانب بھیجے جانے والے حالیہ خط کی منظوری قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے دی ہے اور اس میں مقبوضہ کشمیر کے بجائے آزاد کشمیر کا ذکر کیا گیا ۔بھارت نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے ساتھ مذاکراتسے باضابطہ طور پر انکار کرتے ہوئے اس حوالے سے پاکستانی سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کوآگاہ کردیا۔دفتر خارجہ کے عہدے دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر نجی ٹی وی کوبتایا کہ بھارتی سیکرٹری برائے خارجہ امور ایس جے شنکر نے اس حوالے سے باضابطہ طور پر خط تحریر کیا ہے۔یہ خط اسلام آباد میں تعینات انڈین ہائی کمشنر گوتم بمباولے نے سیکرٹری خارجہ پاکستان اعزاز چوہدری کے حوالے کیا جس میں لکھا ہے کہ بھارت کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں کریگا۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے 19 اگست کو اپنے بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر کے نام خط لکھا تھا جس میں انہیں اسلام آباد آنے اور مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کی دعوت دی گئی تھی اس کے جواب میں ہندوستان نے کہا تھا کہ وہ مذاکرات کیلئے تیار ہے تاہم مذاکرات صرف کشمیر نہیں بلکہ سرحد پار سے ہونے والی دہشتگردی پر بھی ہوگی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اب بھارت نے کشمیر پر مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ وہ صرف دہشت گردی اور سرحد پر دراندازی کے معاملات پر پاکستان سے مذاکرات کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی دفتر خارجہ بھارتی سیکریٹری خارجہ کے خط کا جائزہ لے رہا ہے اور اس حوالے سے مشاورت کے بعد نئی دہلی کو مناسب جواب دیا جائیگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…