اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

معافی مانگو ورنہ۔۔۔پاکستان نے افغانستان کو انتباہ کردیا

datetime 25  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ ( این این آئی ) باب دوستی کھو لنے سے متعلق ڈیڈ لاک برقرار ہے،پاک افغان سرحد پرباب دوستی ساتویں روزبروز جمعرات کو بھی بند رہا ۔ دوطرفہ تجارت ،نیٹو سپلائی ، ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت ہر قسم کی تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔بھارت نواز بعض افغانیوں کی اشتعال انگیزیوں کے خلاف چمن بارڈر پر باب دوستی کو بند کردیا گیا ہے۔افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر انجینئر دارو خان کہنا ہے کہ سرحد کھلنے سے متعلق فوری اقدمات کیے جائیں۔سرحد کی بندش سے پاک افغان تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے، جبکہ باب دوستی کھولنے سے متعلق تین بار پاک افغان سرحدی فورسز کے درمیان فلیگ میٹنگ کا انعقاد بے نتیجہ ثابت ہوا۔میٹنگز میں پاکستانی حکام نے باب دوستی کھولنے سے متعلق دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ افغان حکام کو 18 اگست کے واقعے پر معذرت کرنا ہو گی۔دریں اثناء بلوچستان کے سرحدی شہر پاک افغان بارڈر کے قریب انٹیلی جنس اور کومبنگ آپریشن کے دوران 8دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ تفصیلا ت کے مطابق جمعرات کوبلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں انٹیلی جنس نے کومبنگ آپریشن کے دوران 8دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے جنہیں فوری طورپر خفیہ مقام پر منتقل کرنے کے بعد ان سے تحقیقات کی جا رہی ہے قابل اعتماد ذرائع کے مطابق 8دہشتگروں سے بھاری مقدار میں اسلحہ گولہ بارود اور آئی ڈیذ، راکٹ ، ڈیٹونیٹر برآمد کئے گئے ہیں مزید تحقیقا جاری ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…