اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

بھارت کے ساتھ ایٹمی معاہدہ ،پاکستان نے بڑی پیشکش کردی

datetime 25  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ ایٹمی دھماکے نہ کرنے کا دوطرفہ معاہدہ کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کے زیر اہتمام مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جوہری عدم پھیلاؤ سے متعلق واضح قوانین پرعمل پیرا ہے، پاکستان جوہری عدم پھیلاؤکی ذمے داریاں احسن طریقے سے پوری کررہا ہے اس سلسلے میں پاکستان نے ایٹمی تحفظ وسلامتی یقینی بنانے کیلئے مثالی اقدامات کیے ہیں ٗنیوکلیئرسپلائرز گروپ میں توسیع کی شرائط پر مبنی غیر امتیازی عمل کی ضرورت ہے، پاکستان کے کاغذات گروپ کی رکنیت کیلئے اہلیت ثابت کرتے ہیں۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان نے ایٹمی مواد کی برآمد روکنے کیلئے قابل اعتماد انتظامات کرلئے ہیں ٗ پاکستان نے آئندہ ایٹمی دھماکوں پر یکطرفہ پابندی عائد کررکھی ہے اور بھارت کے ساتھ ایٹمی دھماکے نہ کرنے کا دوطرفہ معاہدہ کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔جوہری ٹیکنالوجی کے عدم پھیلاؤ پر ملیحہ لودھی نے کہاکہ تخفیف اسلحہ اورجوہری عدم پھیلاؤایک دوسرے سے منسلک ہیں ،اس کے عدم پھیلاؤپرمل کرکام کرناہوگا ٗ این پی ٹی پردستخط کرنیوالی ریاستوں کوذمیداریاں پوری کرنی چاہئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…