تہران (این این آئی)ایران نے بتایا ہے کہ روس نے شام میں حملوں کے لیے ہمدان میں ایرانی فضائی اڈے کا استعمال روک دیا ہے۔ یہ اقدام ماسکو کے اس اعلان کے ایک ہفتے بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ روسی طیارے شام میں اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے ایران کے ایک اڈے سے اڑانیں بھر رہے ہیں۔ایرانی نیوز ایجنسی نے وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی کے حوالے سے بتایا کہ ایران میں روس کے اڈے نہیں ہیں۔ انہوں نے اس کارروائی کو کیا اور فی الوقت معاملہ اختتام پذیر ہوچکا ہے۔دوسری جانب ایرانی وزیر دفاع حسین دہقان نے روس کو تنقید کا نشانہ بنایا کیوں کہ اس نے شام میں اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے ہمدان کا فضائی اڈہ استعمال کرنے کا انکشاف کیا۔ دہقان کے مطابق روس کے اس فعل سے اختلافات جنم لیں گے۔