اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت نے مبینہ طور پر بلوچستا ن میں بلوچ آپریشن سیل قائم کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے اور ترقیاتی کام کو سبوتاژ کرنے کیلئے بلوچ آپریشن سیل قائم کیا ہے ۔ بھارتی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس سیل کا مقصد بلوچستان میں’’را‘‘ کے نیٹ ورک کو مضبوط بنانے اور ترقیاتی کاموں کو نقصان پہنچانا ہے۔بھارتی ’’را‘‘ ایجنسی نے بلوچ علیحدگی پسندمجدک دلشاد اور اس کی بیوی کو انڈیا میں بلایا ہے اور ان کو بلانے کا مقصد تحریک میں تیزی لانا اور بلوچ علیحدگی پسندوں کو بھارت میں تربیت دینا ہے تاکہ انہیں بلوچستان میں بھارت اپنے مقصد کیلئے استعمال کر سکے۔ میڈیا کے مطابق ’’را‘‘ نے اپنے ہیڈکوارٹر میں ایک نیا ڈیسک بنایا ہے جو بلوچ علیحدگی پسند تحریک کو مزید بھڑکائے گی۔ میڈیا نے یہ بھی بتایا کہ دلشاد اور اس کی بیوی نے بھارت کو پاکستان سے متعلق انتہائی اہم معلومات بھی مہیا کی ہیں۔