اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

مشترکہ حکمت عملی ،بھارت اورافغانستان نے بڑا اعلان کردیا

datetime 22  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے ویڈیو لنک کے ذریعے افغانستان کے صدر اشرف غنی کے ہمراہ کابل میں قدیم قصر دارالامان کی دوبارہ تزئین و آرائش کے بعد مشترکہ طور پر اس کا افتتاح کردیا۔افغان میڈیا کے مطابق اس موقع پر ویڈیو لنک سے خطاب کے دوران وزیراعظم نریندر مودی نے افغانستان کے ساتھ دوستی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور افغانستان دل و دماغ سے قریبی دوست ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے 1 ارب 25 کروڑ عوام امن کی خاطر افغانستان کے ساتھ ہیں اور مستقبل میں بھی کام کرتے رہیں گے۔بھارتی وزیراعظم نے کہاکہ مشترکہ حکمت عملی افغانستان میں ترقی کی علامت ہے اور ہندوستان مستقبل میں بھی افغانستان کے ساتھ ہمیشہ کام کرتا رہے گا۔افغان صدر اشرف غنی نے تاریخی محل کی بحالی میں مدد کرنے پر بھارتی وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھارت کی حکومت اور عوام کے دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے دکھ سکھ میں ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت اور افغانستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات قائم ہو رہے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل گذشتہ برس ہندوستان اور افغانستان کے سربراہان مملکت نے ہرات کے مقام پر 30 کروڑ ڈالر کی لاگت سے بننے والے فرینڈ شپ ڈیم کا افتتاح کیا تھا، گذشتہ سال دسمبر میں ہندوستان کی جانب سے افغانستان کو پارلیمنٹ کی عمارت بھی بطور تحفہ تعمیر کرکے دی گئی۔بھارت، افغانستان کی تعمیر و ترقی اور انسانی ہمدردی کی مد میں مزید 1 کروڑ ڈالر امداد کرے گا۔ یہ کسی بھی جنگ زدہ ملک کے لیے سب سے بڑا عطیہ ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…