اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

اہم اسلامی ملک میں دو کمسن بچوں کے خود کش حملے ٗتیسرے کو گرفتار کرلیا گیا،عمر جان کر سیکورٹی ادارے ششدر

datetime 22  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد(این این آئی) عراق کے شہر کرکوک میں دو کمسن خود کش بمباروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ٗ تیسرے بمبار کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق کے شمالی شہر کرکوک میں مختلف مقامات پر دوکمسن خود کش بمباروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تاہم دونوں واقعات میں ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی ٗ پولیس نے مسجد کے قریب خود کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش کرنے والے تیسرے کمسن خود کش بمبار کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق مشکوک بچے کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ خود کو مسجد کے قریب دھماکا خیز مواد سے اڑانے کی تیاری کر رہا تھا۔ 12 سے 13 سالہ عمر کے لڑکے نے بارسلونا فٹبال ٹیم کے نامور کھلاڑی لیونل میسی کے نام کی ٹی شرٹ پہن رکھی تھی جو مشکوک انداز میں مسجد کے مرکزی دروازے کے قریب پہنچنے کی کوشش کر رہا تھا۔سیکیورٹی فورسز نے بچے کو حراست میں لے کراس کی کمر پر باندھا گیا دھماکا خیز مواد سے بھرا بیلٹ بھی قبضے میں لے لیا جب کہ گرفتار کئے گئے بمبار سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ترکی میں کمسن خودکش بمبار نے شادی کی تقریب میں گھس کر خود کو دھماکے سے اڑالیا تھا جس کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…