جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

بھارتی کھلا ڑی نے خو د کشی سے قبل مو دی کو خط خط کا متن کیا تھا ؟ جس نے مو دی حکومت کو ہلا کر رکھ دیا

datetime 22  اگست‬‮  2016 |

پٹیالہ(آئی این پی) بھارت کی جانب سے ملک میں سب اچھا ہے کا بتا کر دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ نام نہاد سیکیولر ملک میں قومی سطح کے کھلاڑی بھی غربت اور سہولیات کے فقدان کے باعث خود کشی کرنے پر مجبور ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست پنجاب میں قومی سطح کی 20 سالہ ہینڈ بال کھلاڑی پوجا نے غربت کی وجہ سے پٹیالہ میں خالصہ کالج کی انتظامیہ سے بغیر معاوضے کے ہاسٹل میں روم دینے کی درخواست کی جسے کالج انتظامیہ نے رد کردیا جس پر دلبرداشتہ ہوکر پوجا نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی۔پوجا کے والدین کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کا خود کشی سے قبل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے نام لکھے گئے خط میں کہنا تھا کہ وہ غربت اور ہاسٹل کی فیس نہ ہونے کی وجہ سے خود کشی کر رہی ہے۔ پوجا نے اپنی خود کشی کی وجہ کالج کے ایک پروفیسر کو بھی قرار دیتے ہوئے لکھا کہ انھوں نے مجھے ہاسٹل میں کمرہ دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ روز اپنے گھر سے کالج آیا کرو۔ پوجا کا خط میں لکھا کہ وہ اتنازیادہ کرایہ برداشت نہیں کر سکتی کیونکہ اس کے والد ایک غریب سبزی فروش ہیں۔‎



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…