پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

روس کو فوجی اڈہ دینے پرایران میں وہ ہوگیا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھا

datetime 21  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)ایران میں شمال مغربی صوبے ہمدان کا ایک فوجی اڈہ روس کو دینے کے حوالے سے اختلاف شدت اختیار کر گیا ہے۔ بعض ارکان پارلیمنٹ کے نزدیک یہ فیصلہ ایرانی آئین کے شقوں بالخصوص شق 146 کی خلاف ورزی ہے۔دوسری جانب ایرانی وزیر دفاع حسین دہقان نے کہاہے کہ شام میں ٹھکانوں پر حملوں کے لیے فوجی اڈے سے روسی طیاروں کے استفادے کا فیصلہ ایرانی نظام اور قومی سلامتی کی سپریم کونسل نے کیا اور اس کا پارلیمنٹ سے کسی طور کوئی تعلق نہیں ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ بات ایرانی پاسداران انقلاب کے قریب سمجھی جانے والی نیوز ایجنسی نے بتائی۔اس معاملے پر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر موجود اختلافات کے باوجود ایرانی وزیر دفاع نے توقع ظاہر کی کہ مخصوص حالات میں روس کے ساتھ اس نوعیت کے تعاون کے وسیع ہونے کا امکان ہے۔متعدد ایرانی ارکان پارلیمنٹ نے ہمدان کے فضائی اڈے سے روسی لڑاکا طیاروں کے استفادے کے فیصلے کی مخالفت کی ہے۔ ان افراد کے نزدیک یہ فیصلہ ایرانی آئین کی شق 146 کی خلاف ورزی ہے جس کے مطابق ” ملک میں کوئی بھی غیرملکی فوجی اڈہ قائم کرنا ممنوع ہے خواہ وہ پرامن مقاصد کے لیے ہی کیوں نہ ہو۔اسی سلسلے میں ایرانی پارلیمنٹ کے 20 ارکان نے ایرانی نظام کے ذمہ داران کے ساتھ ایک ہنگامی اور اعلانیہ اجلاس کے انعقاد کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ہمدان میں فضائی اڈہ روس کو دینے کی وجوہات معلوم ہو سکیں۔ مذکورہ ارکان پارلیمنٹ نے اس فیصلے کو ایران کی حاکمیت اور اس کے قومی فیصلوں کی آزادی کم کرنے والا شمار کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…