کابل (این این آئی)افغانستان میں امن کے قیام کے سلسلے میں مکہ اور مدینہ میں تین روزہ بین الاقوامی علماء کانفرنس 8سے 10اکتوبر تک ہوگی ۔وزارت خارجہ کے مطابق کانفرنس کا اہتمام اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کریگی۔ اس بات کا فیصلہ اتوار کو کابل میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عیاد امین مدنی اور افغانستان کے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی کے درمیان ملاقات میں ہوا ۔بیان کے مطابق سیکرٹری جنرل افغان وزیر خارجہ کو کانفرنس سے متعلق آگاہ کیا افغان وزیر خارجہ نے کانفرنس منعقد کر نے پر سیکرٹری جنرل او آئی سی کا شکریہ ادا کیا ۔ بعد ازاں سیکرٹری جنرل نے افغان علماء اتحاد کے سربراہ قیام الدین کشاف سے بھی ملاقات کی اور انہیں کانفرنس کے حوالے سے گفتگو کی ۔یاد رہے کہ سیکرٹری جنرل او آئی سی پاکستان کے دورے کے بعد کابل پہنچے ہیں ذرائع کے مطابق انہوں نے اسلام آباد میں اپنی ملاقتوں میں بھی اسی کانفرنس کے حوالے سے پاکستان سے مشورہ کیا تھا دریں اثناء طالبان نے کانفرنس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کانفرنسوں کے کوئی نتائج بر آمد نہیں ہونگے طالبان کے ایک بیان میں دنیا کے علماء سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس کانفرنس میں شرکت نہ کریں ۔بیان کے مطابق افغانستان میں اس وقت غیر ملکی افواج موجود ہیں جو علماء کی کانفرنس کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کر ینگی ۔