ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

طلاق سے قبل یہ کام ضرور کر لیں سعودی مفتی اعظم نے انتہائی اہم بیان کر دیا

datetime 21  اگست‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ نے شادی شدہ جوڑوں پرزور دیا ہے کہ وہ طلاق کے معاملہ میں جلد بازی نہ کریں بلکہ یہ انتہائی قدم اٹھانے سے پہلے اچھی طرح سوچ لیں۔ عرب نیوز کے مطابق ایک ٹی انٹرویو میں شیخ عبدالعزیز نے کہا کہ طلاق کا فیصلہ صرف اس صورت میں کرنا چاہئے جب مفاہمت کا کوئی راستہ باقی نہ رہے اس سلسلہ میں جلد بازی کے بجائے اچھی طرح سوچا سمجھا جائے۔انہوں نے بتایا کہ لوگ فتویٰ لینے آتے ہیں جن میں طلاق جیسے معاملات سے متعلق سوالات بھی پوچھے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں اس حوالے سے کم علمی پائی جاتی ہے اس لئے بیشتر ایسے افراد بھی آتے ہیں جوپوچھتے ہیں کہ طلاق کے بعد وہ اپنی بیوی کوکیسے واپس لا سکتے ہیں۔
انہوں نے ملک میں طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح پر اظہار تشویش کیا اور کہا کہ شادی شدہ جوڑے خصوصا نوجوان مرداللہ کی طرف سے دیئے گئے اس اختیار کا اپنی بیویوں کے خلاف غلط استعمال کرتے ہیں،وہ ایسا نہ کریں۔انہوں نے کہا طلاق معاشرے کو کمزور، گھروں کو تباہ اور بچوں کو بے گھر کردیتی ہے۔میاں بیوی کو ایسی کسی بھی صورت میں تحمل کے ساتھ اپنے بچوں کے مستقبل کا سوچنا چاہئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…