نیویارک (این این آئی) سماجی روابط کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکر برگ اور انکی اہلیہ ہریشلا چن کی کارپوریشن چن زکر برگ انیشی ایٹو نے 767905 حصص فروخت کرکے 95 ملین ڈالر خیراتی مقاصد کیلئے وقف کردئیے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق دسمبر 2015ء میں دونوں نے فیس بک کے 99 فیصد حصص سماجی مقاصد کیلئے وقف کرنے کا اعلان کیا تھا۔ سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمشن نے بتایا کہ جوڑے نے اگلے تین سال کے دوران ایک ارب ڈالر سالانہ سے زائد کے سٹاک وقف نہ کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔