پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

چینی مسلمان نے ریکارڈ قائم کر دیا سائیکل پر کتنے ہزار کلومیٹر سفر کرکے حج کیلئے پہنچا؟ جان کر آپ بھی سبحان اللہ کہیں گے

datetime 21  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ(آن لائن)چینی مسلمان سائیکل پر ہزاروں کلو میٹر کا سفرطے کرکے فریضہ حج کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ نے چین کے اس منفرد عازم حج محمدما پاؤچین کے سفر کو غیرمعمولی کوریج دی ہے۔ پاؤچین نے تین ماہ قبل حج کے سفرکا آغاز چین کے علاقے شین جینگ سے کیا۔ موسمی تغیریات اور سفری صعوبتوں کوبرداشت کرتے ہوئے وہ آخر کار اپنی منزل مقصود پر پہنچ گیا ہے۔ماپاؤچین نے سائیکل پر اپنے ملک سے سفر شروع کیا۔ جہاں سے وہ پاکستان میں داخل ہوئے۔
اس کے بعد افغانستان، پھرایران اور عراق سے ہوتے ہوئے سعودی عرب پہنچے ہیں۔ ماپاؤچین کا کہنا ہے کہ چین سے پاکستان منتقلی کے بعد اس نے سعودی عرب کا ویزہ حاصل کیاکیونکہ ان کے پاس حج کا ویزہ نہیں تھا۔ حج کا ویزہ حاصل کرنے کے بعد اس نے سائیکل پر سفر شروع کیا، بحرین میں شاہ فہد پل عبور کرکے وہ دمام پہنچے جہاں سے ریاض، وہاں سے طائف اور پھر مکہ مکرمہ تک کل 8 ہزار 150 کلو میٹر کا سفر حج سائیکل پرطے کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔طائف پہنچنے پر چینی عازم حج کا مقامی شہریوں نے پرتپاک استقبال کیا۔ چینی مسلمان کا کہنا ہے کہ سائیکل پر اس کا طویل سفر کئی حوالوں سے یادگار رہے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…