جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

ترکی نے ’’اسرائیل‘‘کیلئے بڑا قدم اُٹھالیا

datetime 20  اگست‬‮  2016 |

انقرہ(آئی این پی)ترک پارلیمنٹ نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے حکومتی پلان کی منظوری دیدی، اس منظوری کے بعد ترک اسرائیلی تعلقات میں چھ برسوں سے جاری تعطل عملی طور پر ختم ہو گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک پارلیمنٹ نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے حکومتی پلان کی منظوری دیدی ہے ۔ اس بارے میں ترکی اور اسرائیل کے مابین اتفاق رائے گزشتہ ماہ ہوا تھا۔ امید ہے کہ دونوں ملکوں کے سفیر جلد ہی اپنی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔ انقرہ حکومت نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات 2010 میں منقطع کیے تھے جب اسرائیلی بحریہ کے کمانڈوز نے غزہ جانے والے ایک ترک امدادی جہاز پر دھاوا بول کر دس ترک امدادی کارکنوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ دونوں ملکوں نے ایک باقاعدہ ڈیل کے تحت سفارتی روابط بحال کیے ہیں۔ ڈیل کے تحت اسرائیل بیس ملین ڈالر تاوان ادا کرے گا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…