نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک )د نیا کی ٹیکنیکل صنعت سے وابستہ 100 امیر ترین لوگوں کی تازہ ترین فہرست جاری کر د ی گئی ہے ، ان میں 75فیصد امیر ترین لوگوں کا تعلق امریکہ اورچین سے ہے ،جن میں امریکی شخصیات کی تعداد 51اور چینیوں کی 24بتائی گئی ہے ،ان 100امیر ترین لوگوں کے پاس 892ارب امریکی ڈالر موجود ہیں ، مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اس وقت بھی امیر ترین لوگوں میں شامل ہیں جن کے پاس 78ارب ڈالر ہیں ،امازون کے بانی اور سی ای او جیف بیزوس دوسرے نمبر پر ہیں جن کے پاس 66.2ارب ڈالر جبکہ فیس بک کے بانی اور سی ای او مارک زکربرگ جو 54ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں ، اس سے پہلے وہ 100امیر ترین لوگوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر تھے۔
چین کی ای کامرس کے بانی جیک ما علی بابا گروپ نے ایشیاء کے امیر ترین شخصیت کا اعزاز برقرار رکھا ، ان کی دولت کا اندازہ 25.8ارب ڈالر ہے ، انٹر نیٹ میڈیا کمپنی ٹین سینٹ کے بانی ما ہوا ٹینگ بھی دس امیر ترین لوگوں کی فہرست میں شامل ہیں ، دنیا کے دس امیر ترین لوگوں کی فہرست میں آٹھ امریکی اوردو چینی شامل کئے گئے ہیں جبکہ 100افر اد کی فہرست میں چین سے 24ٹیکنیکل سرمایہ کار ، ہانگ کانگ سے3 اور تائیوان سے 2 اس فہرست کا حصہ ہیں ۔
100 امیر ترین لوگوں کی فہرست جاری ، مارک زکربرگ نے کمال کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں