ممبئی(این این آئی) پولیس کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معروف اسلامک اسکالر ذاکر نائیک ممکنہ طور پر دہشت گردی سمیت غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے معروف اسلامک اسکالر ذاکر نائیک کے حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ذاکر نائیک ممکنہ طور پر دہشت گردی سمیت غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ ممبئی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ ذاکر نائیک کے خلاف کیس تیار کیا جارہا ہے جب کہ ان کے ادارہ اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن پر بھی نظر رکھی جارہی ہے۔بھارت کی ریاست مہاراشٹر کی پولیس نے وزیراعلیٰ دیویندر فادناویس کو مذہبی اسکالر ذاکر نائیک کے حوالے سے ایک رپورٹ جمع کرائی ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پولیس رپورٹ میں ذاکر نائیک کی تحت چلنے والی آورگنائزیشن کی متعدد غیر قانونی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ہے۔ مہاراشٹر وزیراعلیٰ نے کہا کہ ممبئی پولیس نے حکومت کو ذاکر نائیک سے متعلق ایک رپورٹ جمع کرائی ہے، جس میں ان پر متعدد الزامات لگائے گئے ہیں، ذاکر نائیک کی سربراہی میں چلنے والی آرگنائزیشن کی مختلف مشکوک سرگرمیوں کے متعلق بھی بتایا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ رپورٹ میں کچھ غیر قانونی سرگرمیاں بھی ذاکر نائیک سے جوڑی گئی ہیں،مہاراشٹر کی حکومت اس رپورٹ کا جائزہ لے رہی ہے اور بعد ازاں اس کو ایم ایچ اے سے شیئر کردیا جائے گا، اور ان سے مشاورت کے بعد یہ طے کیا جائے گا کہ آیا ان کے خلاف کارروائی کی جائے یا نہیں۔خیال رہے کہ گذشتہ ماہ بھارتی میڈیا میں آنے والی رپورٹس میں کہا گیا تھا بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک ریسٹورنٹ پر حملہ کرنے والے دہشت گرد ذاکر نائیک کی تعلیمات سے متاثر تھے جس کے بعد مہاراشٹر کی پولیس نے مذہنی اسکالر کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔واضح رہے کہ ذاکرنائیک ایک معروف اسلامی مذہبی اسکالر ہیں جو ممبئی میں قائم اسلامی ریسرچ فاؤنڈیشن کے بانی ہیں تاہم ان پر برطانیہ اورکینیڈا میں مبینہ طور پر دیگر مذاہب کے خلاف مذہبی مخالفت کی تقریر کے باعث پابندی عائد ہے۔اس کے علاوہ ان کے پروگرام پیس ٹی وی پر حال ہی میں بنگلہ دیشی حکومت نے پابندی عائد کی ہے۔تاہم ان سب کے باوجود ذاکر نائیک کی تقاریر اور تعلیمات سے لاکھوں لوگ متاثر ہیں اور ان کو ایک کروڑ 40 لاکھ افراد نے فیس بک پر فالو کیا ہوا ہے جبکہ پیس ٹی وی کو دیکھنے والے افراد کی تعداد 20 کروڑ سے زائد ہے
بھارت میں ذاکرنائیک کیخلاف گھیرا تنگ،بڑا قدم اُٹھالیاگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی
-
نیٹ بلنگ قوانین کے نفاذ کے بعد پاکستانیوں نے متبادل حل نکال لیا
-
موسم گرما کی سرکاری تعطیلات،حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری!
-
سولر صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
حملے کا خدشہ، سعودی عرب میں ہائی الرٹ
-
اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے بہت بڑا تحفہ
-
12 ربیع الاول کی چھٹی سے متعلق اہم خبر آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
نیٹ بلنگ قوانین کا نفاذ ،پاکستانیوں نے متبادل حل نکال لیا،حکومت کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
موسم کا تیور بدل گیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
-
طالبعلم نے گھر میں دادا دادی کو ہلاک کیا پھر سکول جاکر 5ٹیچرز کو مارا، ہوشربا تفصیلات
-
تھائی لینڈ؛ دورانِ پرواز خاتون کیساتھ نازیبا حرکات پر پاکستانی سیاح گرفتار
-
عبداللہ شفیق کا وہ کارنامہ جو گزشتہ 49 سال میں کوئی پاکستانی انجام نہ دے سکا



















































