ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے حج و عمرہ ویزے اور سعودی عرب میں عارضی قیام کے ویزے کی فیسوں کے نئے شیڈول میں جو کمی بیشی کی گئی ہے اس کے مطابق آئندہ سال حج کے موقع پر ریاض حکومت کو نئے حجاج کرام کی طرف سے 2 ارب ریال کی رقم خرچ کرنا ہو گی۔ دوسرے الفاظ میں سعودی حکومت نے پہلی بارحج وعمرہ کرنے والے غیرملکی مسلمانوں کو سالانہ دو ارب ریال کا ریلیف فراہم کرنے کی ذمہ داری لی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی کابینہ نے ویزہ فیسوں کے نئے شیڈول کا اعلان کیا جس میں پہلی بار حج اور عمرہ پرآنے والے مسلمانوں کی فی کس 2000 ریال کی فیس کی چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئندہ سال 10 لاکھ نئے عازمین حج وعمرہ کے حجاز مقدس آنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ اگرایک سال میں ایک ملین نئے عازمین حج عمرہ سعودی عرب آتے ہیں تو حکومت کو ان کی طرف سے 2 ارب ریال کی رقم ادا کرنا ہو گی۔سعودی عرب کی طرف سے پہلی بار حج وعمرہ پر آنے والے مسلمانوں کو ٹرانسپورٹ، صحت، لاجسٹک اور انسانی امداد کے شعبوں میں اضافی اخراجات سے متثنیٰ کیا گیا ہے۔