جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

ترک صدر کا گولن کیخلاف آخری حد تک جانے کا فیصلہ،نئے اقدامات کے اعلان نے دنیابھر میں ہلچل مچادی

datetime 6  اگست‬‮  2016 |

انقرہ (این این آئی) ترک صدر کا گولن کیخلاف آخری حد تک جانے کا فیصلہ،نئے اقدامات کے اعلان نے دنیابھر میں ہلچل مچادی،ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے امریکا میں مقیم مبلغ فتح اللہ گولن کے ساتھ روابط رکھنے والے کاروباری اداروں کے خلاف سخت اقدامات کا عزم ظاہر کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے ایک خطاب میں ایردوآن نے کہا کہ گولی چلانے والوں کو پیسہ دینے والے‘ عناصر کے ساتھ بھی باغیوں جیسا ہی سلوک کیا جائے گا۔ دریں اثناء پچھتر سالہ فتح اللہ گولن نے استنبول کی ایک عدالت کی جانب سے ’باغیوں کو ہدایات جاری کرنے‘ کے الزام میں اپنے خلاف جاری کردہ وارنٹ گرفتاری کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا ہے کہ ترک عدلیہ آزاد نہیں ہے اور یہ وارنٹ ایردوآن کے مطلق العنان ہونے کی کوشش کی ایک اور مثال ہے۔ واضح رہے کہ ایردوآن حالیہ ناکام بغاوت کے لیے گولن کو قصور وار قرار دیتے ہیں اور اْن کے اسکولوں، کمپنیوں اور فلاحی اداروں کو ’دہشت گردی کے گڑھ‘ قرار دیتے ہوئے اْنہیں جڑ سے اْکھاڑ پھینکنا چاہتے ہیں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…