مودی نے براہموس میزائلوں کی چینی سرحد پر تعینات کرنے کی منظوری دیدی کیا ہونے جارہا ہے ؟ بڑ ا خطرہ پیدا ہو گیا

4  اگست‬‮  2016

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے چینی سرحد پر تعینات افواج کے لئے نئی قسم کی ٹیکنالوجی کے حامل براہموس میزائلوں کی منظوری دے دی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی کیبنٹ کمیٹی برائے سکیورٹی کی ایک میٹنگ وزیراعظم نریندر مودی کی زیر صدارت منعقد ہوئی جس میں فورتھ براہموس رجمنٹ کی منظوری دی گئی، جس کے لئے 4300کروڑ بھارتی روپے کے اخراجات کئے جائیں گے۔ یہ خصوصی رجمنٹ 100 نئے براہموس میزائلوں، 5 آٹو نومس لانچروں، 12×12ہیوی ڈیوٹی ٹرکوں اور موبائل کمانڈ پوسٹوں پر مشتمل ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق روس کے تعاون سے تیار کئے گئے براہموس میزائلوں کا ایڈوانسڈ ورڑن 290 کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کی حرکی توانائی سب سانک میزائلوں سے 9گنا زیادہ ہے، اور اس کی خصوصی صلاحیت یہ بتائی گئی ہے کہ یہ دوران پرواز اپنا رْخ بدل کر تقریباً عمودی زاویے پر زمین کی طرف مڑ سکتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے یہ میزائل چین کے ساتھ ملنے والی سرحد کے بلند ترین پہاڑوں میں استعمال کے لئے خاص طور پر بنائے ہیں تاکہ ان کی مدد سے بلند پہاڑوں میں واقع اہداف کو عمودی زاویے سے گرنے والے میزائل نشانہ بناسکیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق آواز کی رفتار سے تین گنا زیادہ رفتار کے ساتھ پرواز کرنے والا یہ میزائل راڈار سے بچنے کے لئے زمین کی سطح کے انتہائی قریب پرواز کرسکتا ہے جبکہ پرواز کے کسی بھی مرحلے پر تقریباً 75 ڈگری کے زاویے پر رخ تبدیل کرسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…