واشنگٹن (این این آئی) ڈونلڈ ٹرمپ کو پاکستانی نڑاد امریکی فوجی پر تنقید مہنگی پڑگئی، متضاد بیانات کے بعد ان کی حریف ہلیری کلنٹن کو ٹرمپ پر سات پوائنٹس کی برتری حاصل ہوگئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستانی نڑاد مسلمان امریکی فوجی کے خاندان پر تنقید ان کی حریف کے لیے فائدہ مند ثابت ہوئی۔بیانات کے بعد کیے گئے سروے میں ہلیری کو 46 فیصد جبکہ ٹرمپ کو 39 فیصد حمایت حاصل ہے۔پولز کے مطابق 50 فیصد ووٹرز ہلیری کے بارے میں مثبت جبکہ 36 فیصد منفی رائے رکھتے ہیں۔