منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

مسلمانو ں کیلئے افسو سنا ک خبر ! 20 مسا جد کو بند کر دیا گیا

datetime 2  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس( آن لائن ) فرانس کی انتظامیہ نے گزشتہ سال دسمبر سے اب تک انتہا پسندی کی تبلیغ کے شبے میں 20 مساجد اور عبادتی ہالز کو بند کردیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مطابق فرانس کے وزیر داخلہ برنارڈ کیزنیو کا کہنا تھا کہ فرانس میں ایسی مساجد اور عبادتی مقامات کی کوئی جگہ نہیں ہے، جہاں لوگوں کو نفرت کے لیے اکسایا جاتا ہے اور جہاں مخصوص جمہوری اقدار بالخصوص مردوں اور عورتوں کے درمیان مساوات کا احترام نہیں کیا جاتا۔انہوں نے کہا کہ ’ان ہی وجوہات کی بنا پر میں نے چند ماہ قبل یہ فیصلہ کیا کہ ایسی مساجد کو ایمرجنسی کے نفاذ، قانون یا انتظامی اقدامات کے تحت بند کردیا جائے اور اس سلسلے میں اب تک 20 مساجد بند کی جاچکی ہیں اور آگے مزید بند ہوں گی۔‘برنارڈ کیزنیو نے یہ بات مسلمانوں کی فرانسیسی کونسل کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد بات کرتے ہوئی کہی۔
فرانس میں تقریباً 2 ہزار 500 مساجد و عبادتی ہالز ہیں، جن میں سے 120 میں مذہبی منافرت پر مبنی تعلیمات دیئے جانے کا شبہ ظاہر کیا جاتا ہے۔فرانسیسی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ 2012 سے اب تک فرانس سے 80 افراد کو بیدخل کیا جاچکا ہے، جبکہ مزید درجنوں افراد کی بے دخلی کا عمل جاری ہے تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔برنارڈ کیزنیو کی فرانسیسی مسلم کونسل کے رہنماؤں سے ملاقات ایک ایسے موقع پر ہوئی، جب فرانس کو دہشت گردی کا سامنا۔چند روز قبل ہی فرانس کے شہر نیس میں ٹرک کے ذریعے 84 افراد کی ہلاکتوں اور چرچ کے پادری کے قتل کے واقعات پیش آئے تھے۔ان حملوں کے بعد سیکیورٹی ناکامی کے علاوہ کئی مساجد کی غیر ملکی فنڈنگ کے حوالے سے بھی سوالات اٹھائے گئے۔فرانس کے وزیر اعظم مانول والز نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ وہ مساجد کی غیر ممالک سے مالی مدد پر عارضی پابندی عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…