ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

بس بہت ہوگیا۔۔ سعودی عرب نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 1  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے مشیر دفاع اور یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے جاری آپریشن میں اتحادی ممالک کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل احمد عیسری نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سرحدیں سرخ لکیر ہیں جنہیں نقصان پہنچانے کی کسی صورت میں اجازت نہیں دی جائے گی۔عرب ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے جنرل عسیری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی مسلح افواج نے مشکل ترین حالات میں ملک کی سرحدوں کا دفاع کیا ہے۔
سرحدوں کا دفاع سرخ لکیر ہے اور ہم کسی صورت میں دشمن کو سعودی عرب کی سرحدوں کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے یمن میں باغیوں کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کی توجہ عالمی برداری کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو کویت کی میزبانی میں جاری مذاکرات میں یمنی باغیوں کی ہیرا پھیری اور جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا نوٹس ینا چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں سعودی مشیر دفاع کا کہنا تھا کہ یمن میں ریلیف اور باغیوں کے خلاف عسکری کارروائیاں ایک ساتھ جاری رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کی سرحد سے متصل علاقوں میں مہمات عسکری ہدف نہیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یمن کے حوثی باغیوں نے کم عمربچوں کو جنگ میں جھونک رکھا ہے اور انہیں سعودی عرب کی سرحد پر تعینات کیا جا رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…