منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

جرمنی میں ترک صدر کی حمایت میں ریلی، اعلیٰ عدالت آڑے آگئی ، اہم کام سے روک دیا

datetime 1  اگست‬‮  2016 |

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)جرمنی میں رہنے والی ترک کمیونٹی کے ہزاروں افراد نے کولون شہر میں ترک صدر کی حمایت میں ایک ریلی کا اہتمام کیا۔ ترک صدر نے اس ریلی سے خطاب بھی کرنا تھا لیکن انہیں اس بات کی اجازت نہیں دی گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمنی کے شہر کولون میں ترک صدر رجب طیب ایردوآن کی حمایت میں نکالی جانے والی کی اس ریلی میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ ریلی کے شرکا نے ترک صدر کے حق میں نعرے لگائے جبکہ انہوں نے جمہوریت کے حق اور بغاوت کی مخالفت میں پلے کارڈز بھی اٹھائے رکھے۔ترکی میں کھیلوں اور نوجوانوں کے امور کے وزیر عاکف جگاتے نے بھی خصوصی طور پر اس ریلی میں شرکت کی۔ ان کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا، ہم آج اس وجہ سے یہاں ہیں کیوں کہ جرمنی میں رہنے والے ہمارے ہم وطن جمہوریت کی حمایت کرتے ہیں اور فوجی بغاوت کے مخالف ہیں۔منعقدہ اس ریلی سے ترک صدر ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے خطاب کرنا چاہتے تھے لیکن ان کے خطاب سے کچھ دیر ہی پہلے جرمنی کی ایک اعلیٰ عدالت نے انہیں ایسا کرنے سے روک دیا۔ اس بارے میں ترکی کے وزیر برائے یورپی امور عمر چیلیک نے کہا کہ کولون ریلی میں صدر رجب طیب ایردوآن کو ویڈیو کے ذریعے خطاب کرنے کی اجازت نہ دینا جمہوری اقدار کے خلاف ہے۔ انہوں نے پنے ایک ٹوئٹ میں جرمنی کی آئینی عدالت کے اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایردوآن کو تقریر کی اجازت نہ دینا آزادی اظہار پر ایک قدغن کے مترادف ہے۔اس موقع پر سکیورٹی کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے تین ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔ جرمن حکام کو خدشہ تھا کہ اس ریلی میں کوئی پرتشدد واقعہ پیش آ سکتا ہے۔ ماضی میں جرمن سر زمین پر قوم پرست ترکوں اور علیحدگی پسند کردوں کے حامیوں کے مابین لڑائی جھگڑے ہوتے رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…