اسلام آباد (ما نیڑ نگ ڈیسک ) ویسے تو آئے روز سوشل میڈیا پر کچھ نیا سننے کو ملتا ہی رہتا ہے جو کبھی کبھی عقل انسانی کو حیران بھی کر جاتا ہے مگر سوشل میڈیا پر گر دش کرنے والی اس خبر نے سب کو حیران پریشان کر دیا جب پتا چلا کہ ایک 60سالہ عالمِ دین نے 6سالہ بچی کے ساتھ شادی کی ۔تفصیلات کیمطابق افغانستان میں ایک 60سالہ مذہبی رہنما کو 6سالہ لڑکی سے شادی کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبہ کہور کے گورنر کے ترجمان عبدالحئی خطیبی نے بتایا کہ 60سالہ محمد کریم کو صوبہ گہور سے گرفتار کیا گیا جس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والدین نے بچی ایک مذہبی رسم کے تحت شادی کے لئے دی ہے۔