بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

انڈونیشیا میں پاکستانی شہری کی سزائے موت پر عمل درآمد روک دیا گیا لیکن کیو ں ؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

datetime 29  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جکارتہ(مانیٹرنگ ڈیسک ) انڈونیشیا میں پاکستانی شہری ذوالفقار کی سزائے موت پر عمل درآمد کو روک دیا گیا ہے، اس سے قبل اپیل مسترد کی گئی تھی۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیر نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انڈونیشیا میں پاکستانی شہری ذوالفقار کی سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا گیا ہے۔سزائے موت پر رحم کی اپیل منظور ہونے پر لاہور میں ذوالفقار علی کے گھر میں خوشیاں منائی جارہی ہے، جبکہ اس حوالے سے میٹھائیاں بھی تقسیم کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ ذوالفقار سمیت منشیات کے 14 ملزمان کو انڈونیشیا کی عدالت نے سزائے موت کا حکم دیا تھا۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی شہری سید ذوالفقار علی کو منشیات اسمگلنگ کے الزام میں نومبر 2004ء میں بوگر انڈونیشیا سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ڈسٹرکٹ کورٹ نے 2005ء میں اسے سزائے موت سنائی اور اعلی عدالت نے 2006ء میں ڈسٹرکٹ کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔
ذوالفقار علی پر منشیات سمگلنگ کے الزامات ایک واحد گواہ کے بیان جس کو خود سزائے موت سنائی گئی تھی کی بنیاد پر عائد کیے گئے تھے۔ ذوالفقار علی دو اپیلیں عدالتی نظرثانی کیلئے 2008ء اور 2013ء میں دائر کی تھیں جن کو رد کردیا گیا تھا اور انہوں نے انڈونیشیا کے صدر سے رحم کی اپیل کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…