جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

بھارت میں وہ ہوگیا جو اڑھائی ہزار سال میں کبھی نہ ہوا،دلتوں نے ہندوؤں کے باڑوں سے ’’مقدس ‘‘گائیں نکال کر ذبح کردیں،ہندوؤں کا حیرت انگیز ردعمل

datetime 27  جولائی  2016 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں دلتوں نے ہندوؤں کے باڑوں سے درجنوں مقدس گائیں نکال کرسرکاری دفاتر کے سامنے ذبح کردیں جبکہ اس موقع پر ہندودلتوں کا منہ تکتے رہ گئے،بھارتی اخبار کے مطابق گزشتہ روز ہزاروں سال کے بعد بھارتی عوام کی اکثریت نے ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے،بھارت کے عوام کی اکثریت نے مودی حکومت پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا ہے اور یہ کہا ہے کہ وہ ناصرف مودی حکومت بلکہ تمام سرمایہ داروں ان کی سیاسی پارٹیوں اور انسان کو طبقوں میں بانٹنے والے نظام کے خلاف ہیں،شرمناک امر یہ ہے کہ مسلسل پندرہ روز سے پورے بھارت میں چلنے والے فسادات اور حکومت مخالف مظاہروں کے بعد ڈھائی ہزار سال سے طبقاتی تقسیم کے تحت سب سے نچلی اور نفرت انگیز برادری مانے جانے والی دلت برادری نے گجرات کے مختلف اضلاع میں گائیوں کو سرعام سرکاری دفاتر کے سامنے درجنوں کے حساب سے جس طرح ذبح کیا اور جس طرح بھارتی میڈیا کے ساتھ ساتھ عالمی میڈیا اتنے بڑے تاریخی واقعہ کی کوریج سے روکا گیا وہ بھی تاریخ ساز ہے مگر یہ عمل اور اس احتجاج کی شدت کی گونج بتارہی ہے کہ بھارت کے اندر ایک ارب سے زائد انسانوں کو اب کسی آئینی قانون یا روایتی نظام کی زنجیروں میں نہیں جکڑا جاسکتا۔ دلتوں نے ہندوؤں کے باڑوں سے مقدس گائیوں کو نکالا اور سرکاری دفاتر کے سامنے لے جاکر درجنوں کی تعداد میں ہلاک کرکے ان کے ٹکڑے بڑے افسران اور سیاستدانوں کے گھروں کے دروازوں پر پھینک دئیے۔ یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پورے بھارت میں پھیل گئی مگر انتظامیہ کے سامنے معذرت اختیار کرنے کی بجائے دلت برادری ا ور زیادہ احتماد میں آچکی ہے۔ روس کے ایک ٹی وی نے گائیوں کو ذبح کرنے اور اتنی بڑی تحریک کو دیکھتے ہوئے کہا کہ بھارت کے لوگون نے تاریخ کو نئے سرے سے لکھنا شروع کردیا ہے۔اعلیٰ ذات کے ہندوؤں کی مقدس گائیوں خواہ وہ زندہ ہوں یا مری ہوں انہیں کاٹ کر درجنوں کی تعداد میں پھینکنے کی ہمت کبھی کسی نے نہیں کی تھی، یہ تحریک بظاہر چھوٹی سطح سے اٹھی لیکن دنوں میں اس نے پورے بھارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ عالمی، سیاسی اور معاشی صورتحال کے ماہر ڈاکٹر لال خاں کا کہنا تھا کہ بھارت میں دلتوں کی آبادی 16 فیصد ہے اور یہی بھارت کے اصل باشندے ہیں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…