ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

اسلامی ملک یکے بعد دھماکوں سے گونج اٹھا ، درجنوں افراد ہلاک

datetime 27  جولائی  2016 |

دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک)شام کے کرد اکثریتی شہر قامِشلی میںیکے بعد دیگرے 2 خودکش حملوں کے نتیجے میں 44افراد ہلاک اور 140زخمی ہوگئے ،داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق شام کے کرد اکثریتی شہر قامِشلی میں دو دھماکوں کے نتیجے میں 44افراد ہلاک اور 140زخمی ہوگئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے ترکی کے کرد سرحدی شہر نوسے بن کے قریب سرحد کے دوسری طرف شامی کرد شہر قامشلی میں ہوئے ہیں جن میں ڈیموکریٹک یونین پارٹی سمیت کردوں کی دیگر وزارتوں کے دفاتر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پہلا دھماکہ ٹرک کے ذریعے کیا گیا جس میں بڑی مقدار میں بارود ی مواد رکھا گیا تھا۔دوسرا دھماکہ موٹرسائیکل کے ذریعے کیا گیا۔ دھماکے اتنے شدید تھے کہ سرحد پار ترکی کے شہر نوسے بن میں دکانوں اور گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور وہاں بھی 2 افراد زخمی ہوگئے۔ سرکاری ٹیلی وژن نے بتایا ہے کہ ایک طاقتور بم دھماکے کے باعث140 سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ترک سرحد کے قریب واقع یہ شمال مشرقی شہر زیادہ تر کردوں کے کنٹرول میں ہے تاہم اس شہر میں حکومتی افواج بھی موجود ہیں، جو شہر کے ایئر پورٹ کو کنٹرول کرتی ہیں۔ دہشت گرد ملیشیا اسلامک اسٹیٹ نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک ٹرک بم حملہ تھا، جس کے ذریعے قامِشلی میں کرد دفاتر کے ایک کمپلیکس کو نشانہ بنایا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں کردوں نے شدت پسند تنظیم داعش کے قبضے سے کردستان کا کافی علاقہ خالی کرالیا تھا جبکہ داعش سے ان کی تاحال جنگ جاری ہے۔خیال رہے کہ دولت اسلامیہ نے شام اور عراق کے ایک بڑے علاقے پر قبضہ کر رکھا ہے اور دونوں ممالک میں اپنے زیر کنٹرول علاقوں سے باہر بھی عام شہریوں اور سرکاری املاک کو ہدف بناتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…