جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

بھارتی ایجنٹوں کی گرفتاری، ایران نے پاکستان کو انوکھی بات کر دی

datetime 27  جولائی  2016 |

تہران /اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے پاکستان کو بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے معاملے پر ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی‘ دونوں ملکوں میں انٹیلی جنس اطلاعات کے بروقت تبادلے‘ فوجی حکام کی ملاقاتوں ‘ سرحد پر مزید کراسنگ پوائنٹس‘ چیک پوسٹیں اور گیٹس کی تعمیر‘ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے مشترکہ لائحہ عمل کی تشکیل اور قومی سلامتی کے مشیران کا اجلاس متواتر منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر قومی سلامتی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ کے دورہ ایران میں ایرانی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی شام خانی سے مذاکرات کے دونوں دور کامیاب رہے۔ مشیر قومی سلامتی نے ایرانی وزیر داخلہ عبدالرضا رحمان فصلی اور ایران کے سپریم لیڈر آیت اﷲ خامنہ ای کے مشیر برائے بین الاقوامی تعلقات علی اکبر ولایتی سے بھی ملاقاتیں کیں۔ ایران کی طرف سے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے معاملے پر ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ مشیر قومی سلامتی امور اور علی شام خانی کے درمیان مذاکرات میں پاکستان اور ایران کے انٹیلی جنس سربراہ کی اہم ملاقات کے لئے بھی راہ ہموار ہوگئی۔
دونوں ملکوں میں انٹیلی جنس اطلاعات کے بروقت تبادلے‘ فوجی حکام کی ملاقاتوں اور داعش سمیت دہشت گردی کے ہر خطرے سے نمٹنے کے لئے قریبی مشاورت پر اتفاق کیا گیا۔ ایرانی حکام کی طرف سے واضح کیا گیا کہ کسی تیسرے ملک کی پاکستان اور ایران کے تعلقات میں مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ مذاکرات میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے مشترکہ لائحہ عمل کی تشکیل پر بھی اتفاق کیا گیا۔ مشترکہ سرحدی ورکنگ گروپ کو مستحکم‘ سرحدی انتظام کو بہتر بنانے پر بھی غور کیا گیا۔ سرحد پر مزید کراسنگ پوائنٹس‘ چیک پوسٹیں اور گیٹس کی تعمیر پر بھی اتفاق کیا گیا۔ مذاکرات میں طے کیا گیا کہ اقتصادی و معاشی تعاون کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں گی۔ افغان سرزمین پر قیام امن کے لئے مشترکہ کاوشوں پر بھی بات چیت کی گئی جبکہ پاک ایران اور افغان سہ فریقی فورم کی بحالی کی بھی تجویز دی گئی۔ مذاکرات میں قومی سلامتی مشیران کا اجلاس متواتر منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…