منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

چرچ پر حملہ، فرانس نے جنگ کا اعلان کر دیا

datetime 27  جولائی  2016 |

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس کے صدر فرانسو اولاندے نے نارمنڈی کے علاقے میں واقع سینٹ ایتین دو فارغے چرچ میں دہشت گردی کے تازہ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے میں داعش ملوث ہے، داعش کو کچلنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے صدر فرانسو اولاندے نے نارمنڈی کے علاقے میں واقع سینٹ ایتین دو فارغے چرچ میں دہشتگردی کے واقعے کے بعد وہاں کا دورہ کیا جہاں شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے داعش کے خلاف پوری قوت سے اور تمام وسائل کو استعمال کرتے ہوئے جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔انکاکہنا تھاکہ تازہ دہشت گردی میں کیتھولک کو نشانہ بنایا گیا ہے مگر فرانسیسی عوام جانتے ہیں کہ اس طرح کی کارروائیوں سے کیسے نمٹنا ہے۔انہوں نے 14 جولائی کو نیس حملے کی کاری ضرب سہنے والی فرانسیسی عوام پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف متحد رہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی دہشت گرد گروپ کو فرانسیسی شہریوں کو خوف زدہ کرنے کی سازش تیار کرنے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔صدر اولاند نے کہاکہ داعش نے ہمارے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے۔ ہم بھی جواب میں داعش کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہیں۔ دہشت گردوں کے خلاف تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے پوری قوت سے یہ جنگ لڑی جائے گی۔ ہم قانون کی بالادستی اور جمہوریت کے دفاع کے لیے ہرممکن اقدام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اندرون اور بیرون ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ طویل عرصے تک جاری رہ سکتی ہے۔صدر فرانسو اولاند نے کہا کہ دہشت گردی کی چھوٹی چھوٹی کارروائیاں ہمارے عزم وارادے کو شکست نہیں دے سکتیں۔ فرانس اور پورا یورپ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں باہم متحد ہے اور ہم نے دہشت گردی کی لعنت سے نجات کے لیے عزم صمیم کررکھا ہے۔انہوں نے اپوزیشن کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف قوانین مزید سخت کرنے کا مطالبہ مسترد کردیا اور کہا کہ 2015 میں دہشت گردی کی بیخ کنی کے لیے منظور کردہ قوانین میں سیکیورٹی حکام کو فوری متحرک ہونے کے اختیارات دیے گئے ہیں۔ادھر فرانسیسی زیراعظم مانویل فالس نے اپنے ایک بیان میں چرچ حملے پر رد عمل میں کہا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ اس طرح کی کارروائیوں کا اصل مقصد مذہبی جنگ چھیڑنے کی سازش ہے۔ دشمن فرانسیسی عوام کو آپس میں لڑانے اور مذہبی جنگ مسلط کرنے کی سازش کررہا ہے مگر اسے اس مقصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…