بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)شدت پسند تنظیم ’داعش نے کہا ہے کہ جرمنی میں ایک میوزک کانسرٹ کے ہال کے باہر خود کو دھماکے سے اڑانے والا شامی مہاجر اس کے ’سپاہیوں میں سے ایک‘ تھا۔ اس شدت پسند گروپ سے تعلق رکھنے والی نیوز ایجنسی عماق کے مطابق جرمن شہر انس باخ میں اتوار کے روز حملے کی یہ کوشش ’اسلامک اسٹیٹ کی ہدایت‘ پر کی گئی۔ ادھر جرمن حکام نے بتایا ہے کہ اس24 سالہ شامی مہاجر کے موبائل فون سے جہادی مواد ملا ہے، جب کہ ایک ویڈیو میں اس جہادی نے ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے سربراہ ابوبکر بغدادی کی بیعت کا اعلان بھی کیا تھا۔ کانسرٹ کے باہر ہونے والے اس خودکش دھماکے میں 15 افراد زخمی ہوئے۔