نیویارک(این این آئی)انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ اس کے پاس ایسے ’’ٹھوس ثبوت‘‘ ہیں، جن سے پتہ چلتا ہے کہ پندرہ جولائی کو ترکی میں ہوئی ناکام فوجی بغاوت کے بعد صدر رجب طیب ایردوآن کی جانب سے حراست میں لیے گئے افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے گزشتہ روز جاری ایک رپورٹ میں ترک حکومت پر الزام عائد کیاکہ بعض حکومت مخالفین کو دوران حراست تشدد، یہاں تک کہ ریپ کا بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ حکومت اس نوعیت کے الزامات کی تردید کرتی ہے۔