بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

چین کی مسلمانوں سے اپیل

datetime 25  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی) چین نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے مذہبی انتہاء پسندی کی حوصلہ شکنی کریں اور اپنے اپنے ممالک میں اس کو روکیں،میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روز چین کے شمال مغربی شہر ارمقی میں اسلام اور دہشت گردی کے موضوع پر ایک کانفرنس ہوئی جس میں چین، روس، قازقستان، تاجکستان، کرغزستان اور ازبکستان سے مندوبین شریک ہوئے۔کانفرنس میں شریک مذہبی رہنماؤں، علماء کرام اور حکومتی عمال کا شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشت گردی کے انسداد کے لیے مسلمانوں کو مذہبی شدت پسندی کے رجحان کے خلاف مزاحمت کرنی ہو گی اور دہشت گردی کی مذمت کرنی ہو گی۔اس کانفرنس کا اہتمام چین کی اسلامک ایسوسی ایشن اور مذہبی کلچر کمیونیکیشن ایسوسی ایشن نے کیا تھا۔چائنہ اسلامک ایسوسی ایشن کے چیئرمین چن گوانگ یوآن کا کہنا تھا کہ اسلامی تعلیمات ہمیں مذہبی شدت پسند کے خلاف مزاحمت کرنے کی تلقین کرتی ہیں اور میانہ رونہ مسلمانوں کے روزمرہ کے رویوں میں لازمی قرار دی گئی ہے۔ ریاستی انتظامیہ برائے مذہبی امور کے ڈائریکٹر وینگ ڑاو این کا کہنا تھا کہ ہمیں دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور شدت پسندی کے خلاف علاقائی تعاون کو فروغ دینا ہو گا۔ اس کے بغیر دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں۔ڑن جیانگ ریجنل گورنمنٹ کے چیئرمین شہرت ذاکر کا کہنا تھا کہ ڑن جیانگ میں کئی نسلوں کے لوگ آباد ہیں۔ یہ سب دہشت گردی سے متاثر رہ چکے ہیں۔ اس تلخ تجربے کے بعد انہوں نے رضاکارانہ طور پر مذہبی شدت پسند کے خلاف کام کیا اور علاقے میں سماجی استحکام لانے میں کامیاب ہو گئے۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…