بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک ) شمالی اور وسطی چین میں طوفانی بارش اور سیلاب نے تباہی مچا دی ، مختلف حادثات میں 78 افراد ہلاک اور112لاپتہ ہو گئے۔صوبہ ہبئی اور ہنان میں بارش اور سیلاب سے ہزاروں مکان تباہ ہو گئے ، فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ متاثرہ علاقوں سے ایک کروڑ ساٹھ لاکھ افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی۔ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے۔ مواصلاتی اور آمد و رفت کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔ چینی حکام کے مطابق اس سال بارشوں اور سیلاب میں 200 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔زینگ ژو یو کے مقامی شہری امور ایڈمنسٹریشن کے مطابق وسطی چین کے صوبہ ہنان میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے 15ہلاک اورلاپتہ ہوگئے ہیں،طوفانی بارش کی وجہ سے72ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا،102000 ہیکٹر رقبہ پر فصلوں کو نقصان پہنچا ان میں سے3,500ہیکٹر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے،ہنان کا شمار چین کے اناج پیدا کرنے والے نمایاں شہروں میں ہوتا ہے،براہ راست اقتصادی نقصان کا تخمینہ قریباً ایک بلین یوآن(149ملین امریکی ڈالر)لگایا گیا ہے۔
پیر سے 71کاؤنٹیز شہر اور اضلاع جو کہ ہنان کے مجموعی علاقے کا نصف ہیں میں طوفان بادوباراں اور طوفانی لہریں اٹھ رہی ہیں،قریبا18ہزارمکانات یا تو مسما ر ہوں گئے ہیں یا انہیں شدید نقصان پہنچا ہے،چین کے قومی کمیشن برائے ناگہانی آفات اوروزرات شہری امور نے ہنان کیلئے جمعہ کو گریڈ -15ایمرجنسی ریسپانس کا اجراع کیا ہے،گریڈ-15رسپانس جو کہ چین کے ہنگامی رسپانس سسٹم میں سب سے نچلا ہے کے تحط 24گھنٹے کیلئے نقصان کی رپورٹیں اور 48گھنٹوں کے اندر فنڈ اور امدادی سامان کی تخصیص لازمی ہے۔دریں اثناء شاہی جیاء ژوانگ کے صوبائی شہری امور بیورو کے مطابق شمالی چین کے صوبہ ہیبئی میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے114افراد ہلاک اور 111لاپتہ ہوگئے ہیں،مقامی حکام نے 310000افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے،سیلاب اور بارش کی وجہ سے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 52ہزار سے زائد مکانات مسما ر ہوگئے اور 160000مکانات کو نقصان پہنچا ہے،700000ہیکٹر سے زائد رقبہ رازی پر فصل بھی تباہ ہوگئی ہے، اس طرح براہ راست اقتصادی نقصان کا تخمینہ 15بلین یوآن(2.2بلین امریکی ڈالر )لگایا گیا ہے۔
دوست ملک میں طوفان نے تباہی مچادی ، سینکڑوں اموات
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں