انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک )ترکی میں حکومت مخالف لیڈر فتح اللہ گولن کے بھتیجے کو گرفتار کر لیا گیا۔ترکی کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے ملک کے شمال مشرقی علاقے سے فتح اللہ گولن کے بھتیجے کو گرفتار کر لیا ہے۔ صدر رجب طیب اردگان کی حکومت کا الزام ہے کہ گولن کی تنظیم حال ہی میں ان کی حکومت کے خلاف ہونے والی بغاوت کے پیچھے تھی۔
مبلغ گولن امریکا میں مقیم ہیں اور انقرہ میں حکام نے امریکا سے درخواست کی ہے کہ وہ انہیں ترکی کے حوالے کر دے۔ گولن کے بھتیجے سے انقرہ میں پوچھ گچھ کی جائے گی۔ ان پر سرکاری طور پر دہشت گرد قرار دیے جانے والی تنظیم کے رکن ہونے پر فرد جرم عائد کی جا سکتی ہے۔ ایردوآن ناکام فوجی بغاوت کے بعد اب تک ہزاروں افراد کو گرفتار کروا چکے ہیں۔ ترک صدر طیب ایردوان کا کہنا تھا کہ ترکی میں ہونے والی بغاوت کا کے پیچھے فتح اللہ گولن اور اس کے حمایتی کا ہاتھ تھا۔ جس جس نے بغاوت میں حصہ لیا ہے کسی کو نہیں چھوڑیں گے ،
گولن خاندان سے بڑی گرفتاری, ترک صدر نے اہم اعلان کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں