منیلا(آئی این پی)فلپائن کے صدر راڈ ریگو ڈوٹر ٹی نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ اگر بحیرہ جنوبی چین کے بارے میں ثالثی ٹربیونل کیحالیہ رولنگ کے باوجود اگر چین اور فلپائن کے درمیان کوئی تصفئیہ طے پا جاتا ہے تو فلپائن چین سے زیادہ فوائد حاصل کرسکتا ہے،گذشتہ روز جنوبی صوبہ مگیون ڈاناؤ میں بجلی کا معائنہ کرنے کے دوران ڈوٹرٹی نے کہا کہ وہ دعا کر رہے ہیں کہ چین کے ساتھ فلپائن یہ مسئلہ حل کرسکے،انہوں نے کہا کہ بحیرہ جنوبی چین کے بارے میں ثالثی فیصلے کے باوجود ان کے ساتھ تصفیۂ کرسکتے ہیں تو ہم زیادہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔انہوں نے چین کے ساتھ تصفیۂ کے تنازع کی وجوہ کے حوالے سے اپنی حکومت کے ملک بھر میں اقتصادی زون قائم کرنے کاارادے کا حوالہ دیا۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میرا ہر کہیں صنعتی زون قائم کرنے کا ارادہ ہے تو پھر ہماری آسان مارکیٹ چین ہوگی چین کے پاس رقم ہے امریکہ کے پاس نہیں،لہذا میں دعا کرتاہوں کہ ہم اپنے اس بنیادی مسئلہ کے بارے میں کوئی تصفیۂ کرسکیں،ڈوٹرٹی نے ماہ رواں کے اوائل میں دی جانے والی رولنگ جس میں بحیرہ جنوبی چین میں علاقائی تنازع میں چین کی حمایت کی گئی ہے کہ بعد چین کے ساتھ مذاکرات کرنے کیلئے سابق صدر فڈل راموس کو اپنا خصوصی ایلچی بننے کو کہا ہے،ڈوٹرٹی نے اس تقریب میں کہا کہ اگر راموس ان کا خصوصی ایلچی بننے کی پیشکش کو قبول نہیں کریں گے تو وہ سابق سیکرٹری داخلہ و بلدیات رافیل الونن سوئم کو منتخب کریں گے۔