مکۃ المکرمہ(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت ممنون حسین نے سعودی فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کی جانب سے دیئے گئے افطار عشائیے میں شرکت کی۔ مکۃ المکرمہ میں افطار عشائیے میں صدر ممنون حسین سمیت مختلف اسلامی ملکوں سے تعلق رکھنے والے سربراہان مملکت نے شرکت کی۔ خادم حرمین شریفین کی جانب سے دیئے جانے والے افطار عشائیے میں شہزادہ طلال بن سعود بن عبدالعزیز سمیت سعودی عرب کی اعلی حکومتی شخصیات نے بھی شرکت کی۔