لندن(آئی این پی )لندن کے صدیوں پرانے چرچ نے مسلمانوں کو افطار کرانے کی مثال قائم کردی،تقریب میں شرکت کے موقع پر مئیر صادق خان نے بین المذاہب ہم آہنگی پر زوردیتے ہوئے کہاکہ لندن میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگوں کو غربت اور عدم مساوات کے خاتمے کے لئے ملکرکام کرنا ہوگا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لندن کے قدیم سینٹ جیمز چرچ میں مساوات اور ہم آہنگی کی مثال قائم کرتے ہوئیافطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔جس میں لندن میئرصادق خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔صادق خان کا افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چرچ کی جانب سے یہ اہم اقدام ہے۔لندن میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگوں کو غربت اور عدم مساوات کے خاتمے کے لئے ملکرکام کرنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ اچھے معاشرے کیلیے بین المذاہب ہم آہنگی ضروری ہے،مسلمان کمیونٹی کودوسری کمیونٹیز سے بہتررابطوں کی ضرورت ہے۔مئیر صادق خان نے وزیراعظم نوازشریف کی صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کااظہار بھی کیا۔