بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

100 مسلمان اہم شخصیات کیلئے شاہ سلمان نے انتہائی اہم اقدام اٹھا لیا ، جان کر داد دینگے

datetime 26  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)خادم الحرمین الشریفین عمرہ پروگرام کے تحت مسلمان ملکوں کی ایک سو اہم شخصیات کے عمرہ کے انتظامات مکمل کر لیے گئے جس کے بعد شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے خصوصی مہمانوں کو عمرہ کرانے کا عمل شروع کر دیا گیا۔عرب ٹی وی کے مطابق حالیہ ایام میں خادم الحرمین الشریفین عمرہ پروگرام کے تحت عمرہ کی ادائیگی کے لیے برصغیر، جنوب مشرقی ایشیا، بلقان ریاستوں اور وسطی ایشیائی ممالک سمیت کل 22 ملکوں سے 100 شخصیات سعودی عرب پہنچ چکی ہیں۔خیال رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے ہر سال عمرہ اور حج کے سیزن میں مسلمان ممالک کی دلجوئی اور اتحاد امت کے لیے مسلمان شخصیات کو سرکاری خرچے پر حج اور عمرہ کی سعادت سے بہرمند کرایا جاتا ہے۔اس بار سعودی عرب پہنچنے والی اہم شخصیات میں مختلف ممالک کے مفتیان کرام، مذہبی جماعتوں کے قائدین اور دیگر سرکردہ افراد شامل ہیں۔سعودی عرب کے شاہی مہمان کی حیثیت سے حجاز مقدس پہنچنے والی مسلمان عالمی شخصیات نے عمرہ کی سعادت کرانے پر ریاض حکومت اور خادم الحرمین الشریفین کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے حرمین شریفین کی توسیع اور عمرہ و حج کے مناسک کی ادائی کے لیے دی گئی ہمہ نوع سہولیات کو سراہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…